جب تک وزیر اعظم ہوں یکم نومبر کا دن گلگت بلتستان میں گزاروں گا عمران خان

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے، جہاں انھوں نے گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

(تونسہ ڈآٹ کام)  تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کے دوران جناب عمران خان نے کہا کہ جب تک وزیرِ اعظم رہوں گا یکم نومبر کا دن آپ لوگوں کے ساتھ گزاروں گا، یہ گلگت بلتستان کی عوام کیلئے خوشی کا موقع بھی ہے کیونکہ 73 برس قبل ان کی سرزمین کو آزاد کروا لیا گیا تھا۔

جب تک وزیر اعظم ہوں یکم نومبر کا دن گلگت بلتستان میں گزاروں گا عمران خان

اس تقریب میں گورنر گلگت بلتستان کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوئے۔

گلگت بلتستان کو صوبائی اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے  جناب عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان  نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد کو سامنے رکھ کر کیا ہے۔

As long as I am the Prime Minister, I will spend November 1 in Gilgit-Baltistan, Imran Khan

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور پاکستان سے سب سے زیادہ نفرت کرنے والی حکومت آئی ہے، بی جے پی کی حکومت نے کشمیر میں جو ظلم  و بربریت کی، وہ آج سے پہلے کسی بھارتی حکومت نے نہیں کیا، جہاں پوری منصوبہ بندی سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی جا رہی ہے، ان دہشت گردوں کو روکنے کے لئے ان کے سامنے ہماری سیکیورٹی فورسز کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جب 15سال کی عمر میں گلگت آیا تو قراقرم ہائی وے بن رہی تھی، وزیرِ اعظم پاکستان بننے کا ایک نقصان یہ ہوا کہ میں یہاں ٹریکنگ نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت صرف دہشت گردی کے ذریعے ہی نہیں بلکہ ملک میں شیعہ اور سنی انتشار بھی پھیلانا چاہتا ہے لیکن میں داد دیتا ہوں پاکستان کی ایجنسیوں کو کہ انہوں نے بھارت کے ان عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے ۔

جناب عمران خان نے مزید کہا کہ بلتستان کوصوبےکادرجہ دینےکافیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کیلئےمضبوط فوج کاہوناضروری ہے، یواین قراردادوں کوسامنےرکھتے ہوئے گلگت بلتستان سےمتعلق فیصلہ کیا، پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پالیسی ملک کےکمزور ترین طبقوں کواوپرلاناہے، ہم ملک کےپیچھےرہ جانےوالےتمام علاقوں کواوپرلاناچاہتےہیں، گلگت اسکاؤٹس اورعلاقےکوآزاد کروانےوالےشہداءکی عظمت کوسلام پیش کرتاہوں۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *