احساس کیش پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے والی ماؤں کے سرکاری یا پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چار سال سے 12 سال تک کے بچوں کے لیے حکومت پاکستان نے وسیلہ تعلیم پروگرام کا اجراء کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت چار سال سے 12 سال تک کے بچے مستفید ہونگے
تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو ہر تین ماہ بعد 1500 روپے اور تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کو ہر تین ماہ بعد 2000 روپے ملیں گے ۔
وسیلہ تعلیم پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے درج ذیل شرائط پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے

نادرا آفس سے بچے یا بچی کا فارم ب حاصل کریں
سکول سے بچے کا ایڈمشن سلپ بھریں ( سادہ کاغذ میں)
سٹوڈنٹ کا نام
والدہ کا نام
سکول کا نام جس میں تعلیم حاصل کر رہا/رہی ہے۔
سٹوڈنٹ کا ایڈمشن نمبر سکول ریکارڈ کے مطابق۔
سکول جس میں تعلیم حاصل کر رہا/ رہی ہے کا EMIS کوڈ۔
متعلقہ سکول کے پرنسپل ، ہیڈ ماسٹر (استاد کا دستخط اور نام)
سٹوؑنٹ کا ویریفیکیشن سرٹیفیکیٹ سکول کی جانب سے
فارم کسی بھی قریبی BISP دفتر جمع کر سکتے ہو
فارم جمع کرنے کا آخری تاریخ 27 دسمبر ہے
بچوں کا فارم ب اور پُر شدہ فارم کی ویریفائیڈ کاپی جمع کریں۔
