کورونا وائرس کی دوسری لہر شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کے اوقات تبدیل

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں

نیوز کے مطابق مُلک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے انتظامیہ نے کمر کس لی ہے اور مُلک بھر ماسک کے استعمال پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ این سی او سی نے کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک کے 11 شہروں کے لیے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔ ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ ان تمام شہروں میں کل جمعرات 29 مئی سے این سی او سی کے فیصلے نافذ کردیے جائیں گے۔

حکمت عملی کے تحت کل سے شہریوں کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ رات دس بجے تک کل سے تجارتی مراکز کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ پبلک پارکس سمیت دیگر تفریحی مقامات کو بھی روزانہ شام 6 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیکل اسٹورز، ہسپتال کُھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے کورونا ہاٹ اسپاٹس کے علاقوں میں ٹیسٹںگ ، ٹریسنگ اینڈ کوارنٹین (ٹی ٹی کیو) حکمت عملی کے تحت اقدامات تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *